Music

header ads

ایک کنواں ہے جس کا پانی کبھی نہیں ٹوٹتا اُس میں سے ایک چُوہا پھُولا ہوا بُودار نکلا Kunwen Se Mara Huwa Chuha Nikalna

 مسئلہ ۹۶:    مرسلہ حکمت یار خان محلہ شاہ آباد    ۲۴ جمادی الآخرہ ۱۳۳۴ ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں، ایک کنواں ہے جس کا پانی کبھی نہیں ٹوٹتا اُس میں سے ایک چُوہا پھُولا ہوا بُودار نکلا اب اس کے پاک کرنے کی کیا صورت ہے اور ایسی صورت میں نماز لوٹائی جائیگی یا نہیں؟ اگر لوٹائی جائے گی تو کَے دن کی، مفتی بہ قول تحریر فرمائیں۔


الجواب :پانی توڑنے کی کوئی حاجت نہیں جتنا پانی اس میں موجود ہے اتنے ڈول نکال دیں پاک ہوجائیگا تین دن رات کی نماز کا اعادہ بہتر ہے، واللہ تعالٰی اعلم۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے