مسئلہ ۲۶ : ۱۱ صفر ۱۳۰۹ھ
جناب مولوی صاحب قبلہ! ایک حوض ساڑھے سات گز لمبا اور ساڑھے سات گز چوڑا اور ڈیڑھ گز گہرا اگر اُس میں چار برس کا بچّہ موت دے تو ناپاک ہوگیا یا پاک رہا۔ خاکسار عزیز اللہ
الجواب
پاک رہا(۱) کہ اس کی مساحت(قطر) دہ در دہ یعنی سَو ہاتھ کے دو نے سے بھی پچیس۲۵ ہاتھ زائد ہے والعبرۃ بذراع الکرباس تیسیرا والسلام واللّٰہ تعالی اعلم(اور اعتبار عام استعمال ہونے والے گز کا ہے لوگوں کی آسانی کیلئے۔ ت)
0 تبصرے