Music

header ads

اکثر جگہ اہلِ ہنود کنویں میں اپنے لوٹے ڈالتے ہیں اور پانی بھرتے ہیں اور اُن پر کھڑے ہوکر نہاتے ہیں Aksar Jaga Gair Muslim Apne Lote Kunwen Me Dalte Aur Nahate Hain

 مسئلہ۷۸:  ۶ ربیع الآخر ۱۳۱۷ھ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر جگہ اہلِ ہنود کنویں میں اپنے لوٹے ڈالتے ہیں اور پانی بھرتے ہیں اور اُن پر کھڑے ہوکر نہاتے ہیں اور اپنی دھوتییں دھوتے ہیں اسی طرح پر تمام چھینٹیں کنویں میں اندر جاتی ہیں ان سب حالات مذکورہ میں پانی کنویں کا پاک ہے یا ناپاک۔ بینوا توجروا۔


الجواب:حکم پاکی کا ہے جب تک نجاست یقینا نہ معلوم ہو صرف اس قدر کہ غالباً ان کے برتن کپڑے ناپاک ہوتے ہیں حکم نجاست کیلئے کافی نہیں ورنہ بازار کی مٹھائی اور دُودھ گھی وغیرہ سب حرام  ونجس ٹھہریں گے اور یہ حرج ہے اور حرج مدفوع بالنص،


وقد ذکر المسألۃ فی ردالمحتار فی العبید والکفار وفی نصاب الاحتساب فی خصوص کفرۃ الھند وفصلناھا بمالا مزید علیہ فی رسالتنا الاحلی من السکر لطلبۃ سکرر وسر واللّٰہ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔


ردالمحتار میں یہ مسئلہ غلاموں اور کافروں کے بارے میں اور نصاب الاحتساب میں ہندوستان کے کفار کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے ہم نے اس کی مکمل تفصیل اپنے رسالہ ''الاحلی من السکر لطلبۃ سکرر وسر'' میں بیان کردی ہے واللہ تعالٰی اعلم۔ (ت)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے