سوال نمبر۲۹:-جو بغیر حلالہ کے سابقہ بیوی کو رکھے اس کے ساتھ رشتے داروں کو کیا سلوک کرنا چاہیے ؟
جواب :- ایسے شخص سے رشتے داروں کو قطع تعلق کرنا چاہیے ۔ اس سے لین دین ، بات چیت اور شادی و غمی میں آنا جانا بند کردیں ۔ تاکہ وہ مجبور ہوکر اس زنا کاری سے باز آجائے ۔ حکمِ خداوندی ہے
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ ''ترجمہ کنز الایمان: اور اگر شیطان تجھے بھُلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔ (الانعام ۷/۶۸)
0 تبصرے