Music

header ads

الاب کبیر میں اگر بُوٹی یا زراعت کثرت سے Bade Talab Ka hukm

 مسئلہ ۶۰ :   مرسلہ مولوی عبداللہ صاحب از دوحد ضلع پنچ محال ملک گجرات مسجد غزنوی ۷صفر۳۵ہجری

تالاب کبیر میں اگر بُوٹی یا زراعت کثرت سے ہو جیسا کہ ایک جگہ کے پانی کی حرکت سے دوسری جگہ کا پانی حرکت نہ کرے تو اُس تالاب میں مقدار شرعی سے تھوڑی سی جگہ خالی کرکے کپڑے دھوئے جائیں تو پاک ہوسکتے ہیں یا نہیں بینوا توجروا۔


الجواب: تالاب جبکہ کبیر ہے تو اس میں زراعت کا اتصال پانی کو قلیل نہ کرےگا تھوڑی جگہ اگر زراعت سے صاف کرلی گئی تو وہ بھی اسی کبیر کا ٹکڑا ہے اور اُسی کے حکم میں ہے جب تک نجاست سے رنگ یا مزہ یا بُو نہ بدلے ناپاک نہ ہوگا ۱؎ نص علیہ فی الھندیۃ وغیرھا واللّٰہ تعالٰی اعلم۔


(۱؎ فتاوٰی ہندیۃ    الفصل الاول من المیاہ    پشاور    ۱/۱۸)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے