Music

header ads

حوض کا پانی بسبب گرمی یا پُرانا ہونے سے جس میں بُو Houz Ka Pani Sabab Garmi Ya Puana Hone

 مسئلہ ۵۷:    از شہر بریلی بروز شنبہ    ۲۵ شعبان ۱۳۳۴ھ

کیا فر ماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حوض کا پانی بسبب گرمی یا پُرانا ہونے سے جس میں بُو اور رنگ تغیر ہوجائے اُس میں وضو کرنا چاہئے یا نہیں، اور اسی مسئلہ میں گاؤں کے چاہ وغیرہ ان کا پانی اور رنگ اور بُو آجاتی ہے اس سے وضو کرنا چاہئے یا نہیں اور زید کہتا ہے اگر اُس میں کوئی چیز کُتّا یا بلّی وغیرہ گر جائے جس سے بُو آجائے اور مزہ تبدیل ہوجائے تو ناپاک ہوجائے تو ناپاک ہوتا ہے اور آپ ہی خود مزہ اور رنگ تبدیل ہوجائے تو پانی ناپاک نہیں ہوتا ہے؟


الجواب :رنگ یا بُو یا مزہ اگر کسی پاک چیز کے گرنے یا زیادہ دیر ٹھہرنے سے بدلے تو پانی خراب نہیں ہوتا ہاں نجاست کی وجہ سے تغیر آجائے تو نجس ہوگا اگرچہ کتنا ہی کثیر کیوں نہ ہو۔ واللہ تعالٰی اعلم


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے