سوال نمبر۲۴:-وہ کون سی طلاق ہے جس کے بعد حلالہ کے سوا چارہ نہیں ؟
جواب :- اگر شوہر نے بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو بغیر حلالہ کے چارہ نہیں ۔خواہ یکبارگی تین طلاقیں دیں یا جدا جدا کرکے ۔ ہر صورت میں اب بغیر حلالہ کے کوئی صورت دوبارہ نکاح میں آنے کی نہیں ۔فرمان باری تعالیٰ ہے ۔ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوْجًا غَیۡرَہٗ ؕ ترجمہ کنزالایمان: پھر اگر (شوہر نے)تیسری طلاق اسے(عورت کو) دی تو اب وہ عورت اسے (پہلے شوہر
کیلئے) حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔(البقرۃ۲۳۰) اور یہی بات بخاری و مسلم او دیگر کتب احادیث میں نبی کریم رؤف رّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک صحابی حضرت رفاعۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی سے فرمائی ۔
0 تبصرے